جانے کیوں اسے لگتا ہے
میری محبت اُسے
اُسکے مقصدِ حیات سے دور لے جائے گی
اور وہ اس دنیا کے سامنے کمزور ہو جائیگی
وہ بہت سے منفی رجحانات میں گِھر جائیگی
اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل نا کر پائے گی
لیکن جانے وہ یہ کیوں فراموش
کر دیتی ہے
اس طرح وہ دل کا چَین حاصل کر پائے گی ؟
میرےوجود کو اپنے دل سے نکال پائے گی؟
اور کر بھی لے تو کتنی دور تک جائے گی؟
چلی بھی جائے تو خود اپنے آپ سے
الجھ جائے گی
